قومی اسمبلی میں بحری جہازوں کے خطر ناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں بحری جہازوں کے خطر ناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بحری امور عبد القادر پٹیل نے بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ سے متعلق ماحولیاتی پیشہ وارانہ صحت اور حفاظتی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹتے ہوئے بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحول دوست …

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں بحری جہازوں کے خطر ناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بحری امور عبد القادر پٹیل نے بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ سے متعلق ماحولیاتی

پیشہ وارانہ صحت اور حفاظتی خطرات سے مؤثر طور پر نمٹتے ہوئے بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحول دوست ری سائیکلنگ کی بابت ہانگ کانگ بین الاقوامی معاہدہ2009 کے لئے سہولت فراہم کرنے اور اس پر عملدرآمد کرانے نیز بحری جہازوں کی مذ کو رہ ری سائیکلنگ سے پیدا ہونے والے خطر ناک فاضل مادوں کا ماحول دوست مستقل انتظام یقینی بنانے کے بل (بحری جہازوں کے خطر ناک مواد کا ماحول دوست انتظام بل 2025پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔