اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے وزراءپرویز خٹک، چوہدری فواد حسین، علی محمد خان، ڈاکٹر شیریں مزاری، غلام سرور خان اور وزیر مملکت شہریار آفریدی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق قائد …
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے وزراءپرویز خٹک، چوہدری فواد حسین، علی محمد خان، ڈاکٹر شیریں مزاری، غلام سرور خان اور وزیر مملکت شہریار آفریدی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، نوید قمر اور شازیہ مری کو لے کر اپوزیشن کی گیلری میں گئے اور کافی دیر ان سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔








