قومی اسمبلی میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں زہرہ ودود فاطمی نے قومی کمیشن برائے برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پر انہوں نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ راجہ خرم شہزاد نوازنے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کر دی گئیں۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں زہرہ ودود فاطمی نے قومی کمیشن برائے برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پر انہوں نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ راجہ خرم شہزاد نوازنے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو آرڈیننس 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی،اجازت ملنے پرانہوں نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔