قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس آرڈیننس (تیسری ترمیم) بل 2025کثرت رائے سے منظور کر لیا، نئے قانون کے تحت اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے عمل میں موجود خامیوں کو دور کیا گیا ہے ، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس آرڈیننس (تیسری ترمیم) بل 2025کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ اس قانون سازی کا بنیادی مقصد ٹیکس سے متعلقہ تنازعات کے حل کے لئے متبادل نظام (اے ڈی آر)کے طریقہ کار کو مزید موثر اور شفاف بنانا ہے۔جمعرات کووزیر مملکت برائے خزانہ، محصولات اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے یہ بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قانون کے …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس آرڈیننس (تیسری ترمیم) بل 2025کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔ اس قانون سازی کا بنیادی مقصد ٹیکس سے متعلقہ تنازعات کے حل کے لئے متبادل نظام (اے ڈی آر)کے طریقہ کار کو مزید موثر اور شفاف بنانا ہے۔جمعرات کووزیر مملکت برائے خزانہ، محصولات اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے یہ بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قانون کے تحت اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے عمل میں موجود خامیوں کو دور کیا گیا ہے تاکہ نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اب ٹیکس گزار اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو دونوں چیئرمین کے عہدے کے لئے تین تین نام تجویز کریں گے۔

اگر فریقین کے درمیان اتفاقِ رائے نہ ہو سکے تو دونوں جانب سے ایک ایک نام وزیرِ قانون کو بھیجا جائے گا جو حتمی فیصلہ کریں گے،چیئرمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہائی کورٹ، وفاقی آئینی عدالت یا سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو اور ٹیکس یا کمرشل معاملات کا وسیع تجربہ رکھتا ہو۔

بلال اظہر کیانی نے ایوان کو بتایا کہ ماضی میں چیئرمین کی تعیناتی کا مکمل اختیار صرف ایف بی آر کے پاس تھا جس سے غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نئے عمل سے ٹیکس گزاروں کے حقوق کا تحفظ ہوگا، عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا اور اے ڈی آر ایک قابلِ اعتماد اور کم خرچ متبادل کے طور پر سامنے آئے گا۔