قومی اسمبلی کا اجلاس کل(منگل) صبح 11 بجے تک ملتوی

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کل(منگل) صبح 11 بجے تک ملتوی ہو گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک، نعت، حدیث اور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے پراسیس کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کل(منگل) صبح 11 بجے تک ملتوی ہو گیا۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ تلاوت کلام پاک، نعت، حدیث اور قومی ترانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے پراسیس کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی۔ کورم مکمل نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی معطل کر دی۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کل (منگل) صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا ۔

مزید خبریں