اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 12 جنوری سے شروع ہونے والے ایوان کا جاری اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے23 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 23 جنوری …
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 12 جنوری سے شروع ہونے والے ایوان کا جاری اجلاس 23 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے23 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 23 جنوری 2026ء جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں قانون سازی وقفہ سوالات اور عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔
اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ اور وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر خالد حسین مگسی اور اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، سید امین الحق ،نزہت صادق، سیدہ شہلا رضا، نور عالم خان اور شیخ آفتاب نے شرکت کی۔








