قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی طرف سے خواتین کو جلانے کے حوالے سے ترمیمی بل 2014 کی منظوری خوش آئند ہے،ماروی میمن

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بطور پارلیمنٹیرین ہمارا فرض ہے کہ خواتین کے خلاف زیادتی اور دوسرے جرائم کے حوالے سے بہتر قانون سازی کی جائے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے خواتین کو جلانے کے …

اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ بطور پارلیمنٹیرین ہمارا فرض ہے کہ خواتین کے خلاف زیادتی اور دوسرے جرائم کے حوالے سے بہتر قانون سازی کی جائے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے خواتین کو جلانے کے حوالے سے ترمیمی بل 2014 کی منظوری دی ہے جو خوش آئند ہے، اس سے پہلے خواتین کو جلانے اور دوسرے جرائم کے حوالے سے بل میں سزا ناقابل ضمانت گرفتاری ، جرمانہ اور 14سال قید تھی لیکن 65 فیصد خواتین کو انصاف نہیں ملتا تھا۔ انہوںنے مزید کہاکہ خواتین کو جلانے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لئے جامع میکنزیم بنایاگیا ہے جو اسلام آباد کے لئے ماڈل ہے اور توقع ہے کہ صوبے بھی اسے اپنائیں گے ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ ترمیمی بل اپوزیشن کے ساتھ مل کر متفقہ طورپر منظور کرایاجائے گا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply