قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد ضمنی انتخابات، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ریٹرننگ افسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا اور اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔

بلال فاروق تارڑ نے علاقہ کے دیگر معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں جنہوں نے بلاول فاروق تارڑ کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے تعاون کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ عوامی سطح پر بلال فاروق تارڑ کی نیک نامی، خدمت اور ترقیاتی کاموں کا معترف ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی حلقہ این اے 66 ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بلال فاروق تارڑ واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔