قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیاہے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے اثرات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سپیکر پارلیمانی رہنماوں سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام بھی لیں گےاور 25 مارچ کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کرونا سے نمٹنے کے لیے تجاویز تیار کرے …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کر لیاہے۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے اثرات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سپیکر پارلیمانی رہنماوں سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام بھی لیں گےاور 25 مارچ کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی کرونا سے نمٹنے کے لیے تجاویز تیار کرے گی۔ کمیٹی میں ملکی معاشی صورتحال کی بہتری پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی حکومتی اقدامات کو اوورسائیٹ کرے گی۔