قومی انڈر 19 ون ڈے کپ میں کراچی وائٹس، حیدرآباد، فاٹا اور بہاولپور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):قومی انڈر 19 ون ڈے کپ میں کراچی وائٹس، حیدرآباد، فاٹا اور بہاولپور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ پی سی بی کے مطابق پہلے میچ میں کراچی وائٹس نے آزاد جموں و کشمیر کو 55 رنز سے شکست دی۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنائے۔ حذیفہ احسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز بنائے۔ آزاد جموں و کشمیر کی …

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):قومی انڈر 19 ون ڈے کپ میں کراچی وائٹس، حیدرآباد، فاٹا اور بہاولپور نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ پی سی بی کے مطابق پہلے میچ میں کراچی وائٹس نے آزاد جموں و کشمیر کو 55 رنز سے شکست دی۔ کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنائے۔ حذیفہ احسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز بنائے۔ آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سانول اعجاز نے نصف سنچری بنائی۔ دوسرے میچ میں حیدرآباد نے اسلام آباد کو 73 رنز سے زیر کیا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 233 رنز بنائے، روہان خان نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تیسرے میچ میں فاٹا نے لاہور وائٹس کے خلاف 41 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فاٹا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 256 رنز بنائے، عباس آفریدی نے 118 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ جواب میں لاہور وائٹس کی ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

چوتھے میچ میں بہاولپور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 85 رنز سے ہرایا۔ بہاولپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 267 رنز بنائے، ریان جبران نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 182 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

مزید خبریں