سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے رواں مالی سال26- 2025میں یکم جولائی سے 10 اپریل تک 1210 ارب روپے کی بچتوں کی آمد ریکارڈ کی ہے جو سالانہ ہدف کا 76.92 فیصد ہے اور ملک میں بچت کے کلچر میں مسلسل ترقی کا اشارہ ہے۔
قومی بچت میں تاریخی پیش رفت، سی ڈی این ایس نے 1210 ارب روپے جمع کر لیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے رواں مالی سال26- 2025میں یکم جولائی سے 10 اپریل تک 1210 ارب روپے کی بچتوں کی آمد ریکارڈ کی ہے جو سالانہ ہدف کا 76.92 فیصد ہے اور ملک میں بچت کے کلچر میں مسلسل ترقی کا اشارہ ہے۔سی ڈی این ایس حکام نے کہا ہے کہ سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 1.3 ٹریلین روپے کی وصولیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔پہلے نو مہینوں میں بہترین کارکردگی عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور قومی بچت کی سکیموں میں شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ نے مالی سال26- 2025 کے دوران اسلامی بچت میں سرمایہ کاری کے لیے 50 ارب روپے بھی مختص کیے ہیں جس کا مقصد شریعت کے مطابق مالیاتی مصنوعات کو فروغ دینا اور اسلامی معیشت کی توسیع میں معاونت کرنا ہے۔ماضی کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ سی ڈی این ایس نے بچت کی عادت کو مزید مستحکم کرنے اور مالی پیشکشوں کو متنوع بنانے کے لیے مالی سال 25-2024 کے لیے 1.65 ٹریلین روپے کا ہدف مقرر کیا تھا، جس میں اسلامی مالیاتی سرمایہ کاری کے لیے 170 ارب روپے بھی شامل تھے۔مالی سال 2023-24 میں سی ڈی این ایس نے 1.7 ٹریلین روپے کے ہدف کے مقابلے میں تازہ بانڈز میں 1.742 ٹریلین روپے جمع کر کے اپنے ہدف کو عبور کر لیا جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
سی ڈی این ایس نے مالی سال 23-2022 میں اپنے 1.6 ٹریلین روپے کے ہدف کو بھی پورا کیا تھا۔ مزید برآں مالی سال22- 2021 کے لیے، 1.3 ٹریلین روپے کے ابتدائی ہدف کو بعد میں مارکیٹ کے سازگار رجحانات اور بچتوں کو متحرک کرنے کی کوششوں کے جواب میں 1.4 ٹریلین روپے تک بڑھا دیا گیا۔حکام نے مزید کہا کہ نئے پالیسی اقدامات اور اختراعات، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملک بھر میں رسائی کو بڑھانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔








