اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران قومی بچت کی مختلف سکیموں کی مد میں 33 ارب روپے جمع کر لئے گئے۔ رواں مالی سال 2016-17 کے لئے قومی بچت کی سکیموں کے ذریعے 228 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز مالی سال 2015-16 کے لئے 218 ارب …
قومی بچت کی سکیموں نے دو ماہ کے دوران 33 ارب روپے جمع کئے، سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران قومی بچت کی مختلف سکیموں کی مد میں 33 ارب روپے جمع کر لئے گئے۔ رواں مالی سال 2016-17 کے لئے قومی بچت کی سکیموں کے ذریعے 228 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز مالی سال 2015-16 کے لئے 218 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے حکام کے مطابق پاکستان انویسٹمنٹ بورڈ کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے بھی سرمایہ کاری بانڈز پر شرح منافع میں کمی کی ہے۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز پنشنرز، بزرگ شہریوں اور بیواﺅں کو پنشن اور بہبود فنڈز کے تحت معمول سے زائد شرح سے منافع دے رہا ہے۔ حکام کے مطابق سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے یکم اگست 2016 سے مختلف سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں کمی کی ہے








