اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر مشاہد اللہ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ، محمود خان اچکزئی، سیّد نوید قمر، الیاس احمد بلور، …
قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، پاک امریکا تعلقات سمیت قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر مشاہد اللہ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ، محمود خان اچکزئی، سیّد نوید قمر، الیاس احمد بلور، حاجی غلام احمد بلور، سینیٹر ہدایت اللہ، مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی، زاہد حامد ، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن میجر جنرل شمشاد مرزا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ، شاہ محمود قریشی اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں پاک امریکا تعلقات سمیت قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔








