قومی سلامتی کے ایشوز پر سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں، میاں فرخ حبیب

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری قوم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک کیلئے خدمات سے بخوبی آگاہ ہے، ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پوری قوم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک کیلئے خدمات سے بخوبی آگاہ ہے، ملک کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور چین سمیت مختلف ممالک کے دورے کر کے معاشی بحرانوں کو حل کرنے کیلئے کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قمر جاوید باجوہ کی اعلیٰ کمانڈ میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے رول 255 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ایشوز پر سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں۔