اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو روسی فیڈریشن کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم پوپوف کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں روسی فیڈریشن کی سیکورٹی کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری بھی شامل تھے۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے روسی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بدھ کو روسی فیڈریشن کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم پوپوف کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی جس میں روسی فیڈریشن کی سیکورٹی کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری بھی شامل تھے۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے دوروں سے باہمی اعتماد میں اضافہ اور دوطرفہ رابطوں کے استحکام میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے وفد کو عالمی سیاست کے رجحانات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور خطہ میں سٹرٹیجک توازن کو برقرار رکھنے کے بارے میں پاکستان کے کردار کے حوالہ سے تفصیل سے بتایا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے خطہ کے ممالک کے باہمی رابطوں کے فروغ کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے دنیا سمیت خطہ کے ممالک کس طرح مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے کردار کا اعتراف کرے اور باہمی تعاون سے خطہ کی ترقی میں اضافہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔








