قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے جاپان کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں جاپان او رپاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ مشرق اور جنوبی ایشیا میںسکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔قومی سلامتی کے مشیر نے معزز مہمان کا …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں جاپان او رپاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ مشرق اور جنوبی ایشیا میںسکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔قومی سلامتی کے مشیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان نے جاپان کے ساتھ تعلقات کو گراں قدر اثاثہ سمجھا ہے جو مستقبل میں مزید تعاون پر مبنی تعلقات کی بنیاد ہے ۔سفیر نے قومی سلامتی کے مشیر کو مشرقی ایشیاءمیںسکیورٹی کی حالیہ صورتحال اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا اور شمالی کوریا کے رویہ میں لچک اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے بارے شمالی کوریا کے موقف بارے آگاہ کیا۔جاپانی سفیر نے شمالی کوریا کی خطہ کے ممالک سے بات چیت کے ذریعے تعلقات معمول پر لانے پر رضا مندی کے بارے میں بھی بتایا ۔ تاہم انہوںنے زور دیا کہ صرف ٹھوس اور با مقصد نتائج کے حصول سے ہی خطہ میں دیرپا امن کے قیام میں مدد ملے گی۔