اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کیساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دفاعی معاملات سمیت …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کی ترکمانستان کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کیساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دفاعی معاملات سمیت خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے ترکمانستان کے سفیر کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان برادر اسلامی ملک اور پاکستان ترکمانستان کیساتھ قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔سفیر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان مشترکہ تاریخی،ثقافتی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت سیاسی،دفاعی،تجارتی ،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔سفیر نے کہ ترکمانستان پاکستان کو تاپی گیس منصوبے کیلئے سٹریٹجک پارٹنر سمجھتا ہے اور پاکستان کیساتھ توانائی سیکٹر میں مزید تعاون کیلئے تیار ہے۔








