قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کا سائبر سکیورٹی پاکستان ویژن 2025 کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے سائبر سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی ،مالیاتی اور روایتی نظام کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ملک کے انفارمیشن سکیورٹی اداروں کو سائبر سپیس کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان انفارمیشن سکیورٹی …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے سائبر سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مواصلاتی ،مالیاتی اور روایتی نظام کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ملک کے انفارمیشن سکیورٹی اداروں کو سائبر سپیس کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان انفارمیشن سکیورٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سائبر سکیورٹی پاکستان ویژن 2025 کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام اورحکومت کو سائبر سکیورٹی خطرات کی شدت کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ماہرین پر زوردیا کہ وہ اس سلسلے میں سرکاری محکموں اورملک کے عوام کی معاونت کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائبر سکیورٹی ملائیشیا کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امین الدین عبدالوہاب نے کہاکہ ملا ئیشیا نے سائبر سکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کئے ہیں جن میں ا?ٹھ سائبر قوانین اور مقامی جامعات کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ پاکستان انفارمیشن سکیورٹی ایجنسی کے صدر عمار جعفری نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل بروقت ترقی اور ملک میں سائبر سکیورٹی یقینی بنانے سے منسلک ہے۔انفارمیشن سکیورٹی اداروں کے نمائندوں اور نیشنل پولیس فاونڈیشن کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں طلبا نے کانفرنس میں شرکت کی۔