اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ تمام خطہ کا امن و استحکام افغانستان میں امن سے وابستہ ہے، افغان حکومت کی الزام تراشیوں سے انسداد دہشت گردی کوششوں میں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلیا کے سفارتکار برائے انسداد دہشت گردی پال فولے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں …
قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کی آسٹریلیا کے سفارتکار برائے انسداد دہشت گردی پال فولے سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ تمام خطہ کا امن و استحکام افغانستان میں امن سے وابستہ ہے، افغان حکومت کی الزام تراشیوں سے انسداد دہشت گردی کوششوں میں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ یہ بات انہوں نے آسٹریلیا کے سفارتکار برائے انسداد دہشت گردی پال فولے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان میں آسٹریلیا کے قائم مقام ہائی کمشنر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین لاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انسداد دہشت گردی میکنزم اور تعاون بھی زیر بحث لایا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے آسٹریلین سفارتکار کو خطہ میں دہشت گردی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے بریف کیا۔









