قومی شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے دوران 58 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگایا گیا ہے‘ وزیر مملکت داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے دوران 58 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگایا گیا ہے‘ جعلی شناختی کارڈز بنانے میں نادرا کے 54 ملازمین ملوث پائے گئے‘ 16 برطرف ہو چکے ہیں‘ 2244 افراد نے خود اپنی غیر ملکی شہریت کے بارے میں آگاہ کیا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران …

اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے دوران 58 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگایا گیا ہے‘ جعلی شناختی کارڈز بنانے میں نادرا کے 54 ملازمین ملوث پائے گئے‘ 16 برطرف ہو چکے ہیں‘ 2244 افراد نے خود اپنی غیر ملکی شہریت کے بارے میں آگاہ کیا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے ایوان کو بتایا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کی مہم کے دوران 58 ہزار سے زائد جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ 94 لاکھ سے زائد افراد کو اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے ایس ایم ایس بھجوائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز بنانے میں نادرا کے 54 ملازمین ملوث پائے گئے جن میں سے 16 برطرف کئے جاچکے ہیں۔ ملوث ملازمین کے کیسز کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply