قومی مردم شماری کو شفاف انداز میں مکمل کر لیا گیا ہے ، اس میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل

فیصل آباد ۔6 جنوری(اے پی پی ) وفاقی وزیرشماریات نے کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت نے قومی مردم شماری کو شفاف انداز میں مکمل کرلیا ہے اور پاک فوج نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آرٹس کونسل میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں …

فیصل آباد ۔6 جنوری(اے پی پی ) وفاقی وزیرشماریات نے کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت نے قومی مردم شماری کو شفاف انداز میں مکمل کرلیا ہے اور پاک فوج نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو آرٹس کونسل میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ اقلیتی افراد کو قومی مردم شماری میں کمیونٹی کے طور پر شمار نہیں کیا جارہا لیکن یہ تاثر غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی افراد کو قومی مردم شماری میں شمار کیا گیا ہے اور ان کی مجموعی تعداد سکینگ و کمپیوٹرائیزیشن کو مکمل کرنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے غریب لوگوں خاص طور پر اقلیتوں کے میعار زندگی کو بہتر بنانے میں سخت محنت اور کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری قومی ترقی کے ساتھ ساتھ قومی وسائل کی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے لیے حکومت نے منصفانہ اور شفاف انداز سے مردم شماری مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے عیسائی برادری سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن سازشی عناصرکے خلاف متحد ہوکر اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply