اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز (کل) اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمید ی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (کل) پیر کو جبکہ فائنل 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 4 …
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز(کل) کھیلے جائینگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز (کل) اتوار کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمید ی ہال میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز (کل) پیر کو جبکہ فائنل 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مردوں کے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، فاٹا اور بلوچستان، گروپ بی پاکستان ائیر فورس، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پاکستان ریلوے، گروپ سی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، اسلام آباد اور پاکستان آرمی جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان پولیس، پنجاب، پاکستان نیوی اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ خواتین کے ایونٹ کے گروپ اے میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختوا، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر، گروپ سی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد اور پاکستان بورڈ جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، ایلیٹ پی این ایف اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 2 اپریل تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








