اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ قومی ویکسین پالیسی ویکسینز کی مقامی تیاری کو یقینی بنائے گی، ویکسینز کی مقامی تیاری صحت اور صنعتی شعبے میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیہ کے مطابق ہارون اختر خان کی زیر صدارت ویکسینز کی مقامی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ …
قومی ویکسین پالیسی ویکسینز کی مقامی تیاری کو یقینی بنائے گی، ہارون اختر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ قومی ویکسین پالیسی ویکسینز کی مقامی تیاری کو یقینی بنائے گی، ویکسینز کی مقامی تیاری صحت اور صنعتی شعبے میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیہ کے مطابق ہارون اختر خان کی زیر صدارت ویکسینز کی مقامی تیاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ویکسین پالیسی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارتِ صحت اور چیئرمین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے بھی شرکت کی۔ معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ قومی ویکسین پالیسی پر وزیرِ اعظم کے لیے بریفنگ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، قومی ویکسین پالیسی منظوری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان میں ویکسینز کی مقامی تیاری کا آغاز ہو گا، قومی ویکسین پالیسی ویکسینز کی مقامی تیاری کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینز کی مقامی تیاری صحت اور صنعتی شعبے میں سنگِ میل ثابت ہو گی۔ ہارون اختر خان نے مزید کہا کہ قومی ویکسین پالیسی عوام کے لیے طویل المدتی فوائد کی حامل ہو گی۔ وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قومی ویکسین پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے بیرونی انحصار ختم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار اور بین الاقوامی بہترین روایات کے مطابق ویکسینز کی تیاری یقینی بنائی جائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قومی ویکسین پالیسی جلد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو پیش کی جائے گی۔








