قومی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) قومی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی۔ پی ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ پری کوالیفائنگ مقابلے 25 فروری سے 2 مارچ تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) قومی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی۔ پی ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ پری کوالیفائنگ مقابلے 25 فروری سے 2 مارچ تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلی جائے گی جس میں تین کھلاڑی اور ایک آفیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں محمد حذیفہ خان ، حسن علی اور حامد اسرار جبکہ آفیشل میں محمد نمیر شمسی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ کھلاڑیوں نے ایونٹ کی تیاری کیلئے دو ہفتے تک اسلام آباد میں تربیت حاصل کی جن سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے پری کوالیفائنگ مقابلے 2 مارچ کو اختتام پزیر ہوں گے۔

Leave a Reply