قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک) سابق اولیمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی۔ عالمی کوالیفائنگ راﺅنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جا رہا ہے جس میں دس ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ارجنٹائن، چین، …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر (ڈومیسٹک) سابق اولیمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم عالمی کپ ہاکی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرے گی۔ عالمی کوالیفائنگ راﺅنڈ 15 سے 25 جون تک لندن میں کھیلا جا رہا ہے جس میں دس ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں ارجنٹائن، چین، برطانیہ، جنوبی کوریا اور ملائیشیاءجبکہ گروپ میں پاکستان کے ساتھ بھارت، ہالینڈ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ15 جون کو ہالینڈ کے خلاف، دوسرا16 جون کو کینیڈا کے خلاف، تیسرا 18 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آخری میچ 19 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Leave a Reply