اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) قومی ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل راﺅنڈ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی۔ ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک شیڈول ہے۔ ورلڈ ہاکی لیگ آئندہ برس شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈکپ کے سلسلے میں کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔ پاکستانی ٹیم 2014 میں منعقدہ ورلڈکپ اور گزشتہ برس منعقدہ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔ ورلڈ ہاکی لیگ سے …
قومی ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل راﺅنڈ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) قومی ٹیم ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل راﺅنڈ میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہو گئی۔ ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک شیڈول ہے۔ ورلڈ ہاکی لیگ آئندہ برس شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈکپ کے سلسلے میں کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔ پاکستانی ٹیم 2014 میں منعقدہ ورلڈکپ اور گزشتہ برس منعقدہ اولمپکس گیمز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔ ورلڈ ہاکی لیگ سے قبل قومی ٹیم یکم، 3 اور 4 جون کو ہالینڈ کے خلاف تین ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد 6 اور 7 جون کو آئرلینڈ انڈر 21 ٹیم کے خلاف بھی دو میچز کھیلے گی۔









