قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 20 مارچ سے لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 20 مارچ سے لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ چیمپئن شپ دو روزہ تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply