اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پانچ کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جو پاکستان کی کرکٹ کے تاریح کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں، یوٹیوب چینل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے پانچ بہترین کرکٹرز ہیں جو میری رائے میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا …
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پانچ کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جو پاکستان کی کرکٹ کے تاریح کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں، یوٹیوب چینل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے پانچ بہترین کرکٹرز ہیں جو میری رائے میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا انتخاب ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دوسرا انتخاب سابق نامور بلے باز جاوید میانداد ہے۔ جبکہ اس فہرست میں تیسرا لیگ اسپن باولر عبد القادر تھا جس نے 80 کی دہائی میں لیگ اسپن بولنگ کے فن کو ایجاد کیا، کنگ آف سوئنگ، وسیم اکرم اور دائیں ہاتھ کے خوبصورت بلے باز انضمام الحق بھی بہترین کھلاڑیوں کے فہرست میں شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان ، جاوید میانداد ، عبد القادر ، وسیم اکرم اور انضمام الحق یہ پانچ ایسیکھلاڑی تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے ڈی این اے کو تبدیل کیا۔ یہ میرے لئے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میں نے سب کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میانداد سے پہلے اور بعد میں کئی عظیم بلے باز رہے لیکن ان جیسا کوئی نہیں تھا۔ رمیز راجہ نے مزید کہا انہوں نے کرکٹ میں تسلسل کو جاری رکھا اود ان کا ٹیسٹ اوسط کبھی بھی 50 سے کم نہیں آیا. انہوں نے اپنے کیریئر کے 124 میچوں کے دوران پہلے سے لیکر آحری ٹیسٹ تک اوسط برقرار رکھا۔ رمیز نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں ہر کوئی جاوید میانداد کا احترام کرتا تھا۔ وہ ٹیم کے مشکل وقت میں بھی رنز بناتا وہ ایک دیوار کی طرح ٹیم کے لیے کھیلتاتھا جس کی پشت پر ہم بھی بیٹنگ کرتے اور رنز بناتے تھے۔ وہ جانتا تھا کہ اسپن اور فاسٹ باولنگ پر کس طرح شاٹس کھیلنا ہے اور فاسٹ بولروں کے باؤنسر کا سامنا کس طرح کرنا ہے۔ وہ واقعی ایک چمکتا ہوا ستارہ تھا۔ عبد القادر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان سے پہلے اسپنرز ، خاص کر لیگ اسپنرز کی ون ڈے کرکٹ میں کوئی جگہ نہیں تھی کیونکہ وہ زیادہ تر مہنگے ثابت ہوتے تھے۔ لہزا ایک روزہ کرکٹ میں ٹاپ اسپن کو مضبوط ہتھیار بنانے کا سہرا قادر کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے کپتان عمران خان قادر کے حوالے سے ون ڈے کرکٹ میں لیگ اسپن متعارف کرانے کے کریڈٹ کے مستحق ہیں۔ وہ جارحانہ مزاج کے بلے باز عظیم ویو رچرڈز سے باولنگ کرتے ہوئے کھبی حوف زدہ نہیں ہوئے تھے۔








