اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) 38 لاکھ غیر تعلیم یافتہ افراد کو خواندہ بناچکا ہے اس میں 90فیصد تعداد خواتین کی ہے ۔ این سی ایچ ڈی کے ذرائع ابلاغ کے مشیر رائے ریاض حسین نے اے پی پی کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی واحد قومی تنظیم ہے جو ملک بھر میں خواندگی میں اضافے …
قومی کمیشن برائے انسانی ترقی 38 لاکھ غیر تعلیم یافتہ افراد کو خواندہ بناچکا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) 38 لاکھ غیر تعلیم یافتہ افراد کو خواندہ بناچکا ہے اس میں 90فیصد تعداد خواتین کی ہے ۔ این سی ایچ ڈی کے ذرائع ابلاغ کے مشیر رائے ریاض حسین نے اے پی پی کو بتایا کہ این سی ایچ ڈی واحد قومی تنظیم ہے جو ملک بھر میں خواندگی میں اضافے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے زیر انتظام 5567 فیڈر سکولوں میں 6229 اساتذہ بڑھا رہے ہیں اور ان سکولوں میں 272,289 طلباءزیر تعلیم ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی واحد تنظیم ہے جس کا نصاب وزارت تعلیم سے منظور شدہ ہے اور وژن 2025 ءکے ہدف 90فیصد خواندگی کے ح©صول کے لئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔رائے ریاض حسین نے کہا کہ کمیشن نے کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے نجی شعبہ کی شراکت کے لئے ایک مربوط میکزم مرتب کیا ہے۔ این سی ایچ ڈی کے پنجاب میں 1645 فیڈر سکولوں میں 1928 اساتذہ 77507 طلبلاءکو تعلیم دہے رہے ہیں۔ سندھ میں قائم 2965 فیڈر سکولوں میں 3188 اساتذہ 156,815 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں قائم 416 فیڈر سکولوں میں 433 اساتذہ 15927 طلباءکو تعلم دے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں254 فیڈر سکولوں میں298 اساتذہ 10774 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔ فاٹا میں 73 فیڈر سکولوں میں 96 اساتذہ 4202 طلبائ، گلگت بلتستان میں 50 فیڈر سکولوں میں 78 اساتذہ 471 طلباءاور آزاد کشمیر میں 164 سکولوں میں 209 اساتذہ 6593 طلباءکو تعلیم دے رہے ہیں۔








