اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں وزارت انسانی حقوق کے ایک وفد نے جمعہ کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات کی اور خواتین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وقار نسواں کمیشن کی چیئرپرسن خاور ممتاز، سیکرٹری ثمینہ اے حسن اور ڈائریکٹر پروگرام سلمان شاہ پر مشتمل وفد نے خواتین کی سماجی حیثیت اور خواتین پر تشدد، …
قومی کمیشن برائے وقار نسواں وزارت انسانی حقوق کے وفد کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے وقار نسواں وزارت انسانی حقوق کے ایک وفد نے جمعہ کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات کی اور خواتین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وقار نسواں کمیشن کی چیئرپرسن خاور ممتاز، سیکرٹری ثمینہ اے حسن اور ڈائریکٹر پروگرام سلمان شاہ پر مشتمل وفد نے خواتین کی سماجی حیثیت اور خواتین پر تشدد، خواجہ سراﺅں کے بل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے کونسل کی کوششوں خاص طور پر ایک وقت میں تین طلاقوں کے حوالہ سے سفارشات کی تعریف کی جس کیلئے کونسل نے سفارش کی کہ اسے قانون میں قابل سزا بنایا جائے۔ سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس موقع پر موجود تھے۔







