قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن کا عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے سابق چیئرپرسن میڈم عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پیر کو جاری تعزیتی بیان میں چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں میڈم زہرہ کی انتھک کوششوں اور ایک مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے ان کی لگن نے آنے …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو) کی چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے سابق چیئرپرسن میڈم عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پیر کو جاری تعزیتی بیان میں چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے کہا کہ خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں میڈم زہرہ کی انتھک کوششوں اور ایک مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے ان کی لگن نے آنے والی نسلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی زندگی بھر کی خدمات، تعلیم کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی اور صنفی مساوات کے لیے ان کی جرات مندانہ آواز کو گہرے احترام اور تعریف کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔  چیئرپرسن ام لیلیٰ اظہر نے سوگوار خاندان، ساتھیوں اور میڈم زہرہ کی میراث سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔