قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، عبدالعلیم خان کی سپیکر پنجاب اسمبلی اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور سرحدوں پر درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور سرحدوں پر درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز اس وقت انتہائی مشکل اور پیچیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے اور خطہ جنگ کے دہانے پر ہے جس کے باعث پاکستان کو اہم چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان حالات میں باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنے اور قومی یکجہتی و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پاک افواج سرحدوں پر درپیش حالات سے بخوبی نمٹ رہی ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی اور رانا قاسم نون نے بھی مختلف اہم امور پر وفاقی وزیر سے تبادلہ خیال کیا۔