اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تحریک آزادی کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اس عہد کی تجدید کے لیے منایا جاتا ہے کہ قوم وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا …
قوم وطن کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید احمد شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تحریک آزادی کے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اس عہد کی تجدید کے لیے منایا جاتا ہے کہ قوم وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن جمہوریت، امن، ترقی اور مساوات پر مبنی تھا اور اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک انسانی حقوق، جمہوریت اور آئینی حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی مستقبل میں بھی کسی سمجھوتہ کے بغیر جمہوری اقدار کو برقرار رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر اس عہد کا اعادہ کرنے کا بھی موقع ہے کہ قوم اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کے کسی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔دریں اثناء سید خورشید احمد شاہ نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار والدین اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔








