قوم وہ وقت نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے جس نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی، حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا، ان کی تاریخ مفادات کے ٹکراؤ سے بھری …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے جس نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی، حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا، ان کی تاریخ مفادات کے ٹکراؤ سے بھری ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم وہ وقت نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا، مسابقتی کمیشن جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا، وہاں وہ بندہ تعینات ہوتا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا، 6 خاندان 50 فیصد سے زائد چینی پر کنٹرول کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا، نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، عمران خان یا ان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگر مل نہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ پبلک کرنا دلیل ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح کچھ افراد کے مفادات کا تحفظ نہیں پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے، عوام کے مفاد کے سامنے جو بھی آئے گا عمران خان اس کے راستے کی دیوار بنے گا۔