قوم (کل) یوم دفاع و شہداءاورکشمیریوں سے یکجہتی منائے گی

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پوری قوم (کل) جمعہ کو یوم دفاع و شہداءاورکشمیریوں سے یکجہتی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ وطن عزیز کے دفاع کےلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شہداءکے مزاروں پر جا کر ان کی …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) پوری قوم (کل) جمعہ کو یوم دفاع و شہداءاورکشمیریوں سے یکجہتی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ ملک کی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ وطن عزیز کے دفاع کےلئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شہداءکے مزاروں پر جا کر ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے 1965ءکی جنگ کے دوران ملک کے دفاع کے لئے بڑی قربانیاں دیں، 6 ستمبرکو وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز31 توپوں کی سلامی اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ یوم شہداءکی خصوصی تقریب پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ای ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کر یں گے۔ اعلی حکومتی شخصیات، فوجی حکام اور شہداءکے خاندان تقریب میں شریک ہونگے۔ ےوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں چھوٹی، بڑی پروقار تقاریب کا اہتمام کیاجائیگا اور 6 ستمبر 1965ءکی جنگ میں جام شہادت نوش اور دفاع وطن کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سمیت نشان حیدر پانے والے شہداءافواج پاکستان کی ےاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائیگی۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔