قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوںنے مجھ پر اعتماد کیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اور جلد نتائج ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوںنے مجھ پر اعتماد کیا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے اور جلد نتائج ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوںنے مجھ پراعتماد کیا۔ ان کا کنا تھا کہ میں نے ہر دور میں دباﺅ کا مقابلہ کیا، جتنا دباﺅ مشرف کے دور میں دباﺅ تھا اس سے بڑھ کر دباﺅ ہو نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کے کیسز کو خود مانیٹرنگ کروں گا۔ بہت جلد آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی، قانون میں رہتے ہوئے سارے کام کئے جائیں گے اور ہر چیز قانون کے مطابق ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔

Leave a Reply