اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) قوی احتساب بیورو( نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب نے اکتوبر2017ءسے ستمبر2018ءکے دوران 440 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ، مشال اور عالمی اقتصادی فورم جیسے اداروں نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا …
قوی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں ادارہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) قوی احتساب بیورو( نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کیلئے پرعزم ہے، نیب نے اکتوبر2017ءسے ستمبر2018ءکے دوران 440 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ، مشال اور عالمی اقتصادی فورم جیسے اداروں نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ادارہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے، نیب نے بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمے کیلئے احتساب سب کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کو2017ءکے اس عرصہ کے مقابلہ میں2018ءمیں دوگنا شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ نیب کے افسران کی انتھک محنت اورکوشش کا نتیجہ ہے کیونکہ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہر قسم کی بدعنوانی سے بلا امتیازآہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اسلام آباد میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری استعمال کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیے کی سہولت موجود ہے جس سے انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کی تحقیقات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔








