اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ وادی سون کے انتخابات میں لائرز گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی،ملک عامر اعوان صدر،ملک وسیم احمد خان نائب صدر اور ملک خوش نصیب جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔سابق جنرل سیکرٹری نوشہرہ بار کونسل ملک آصف اعوان نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب ممبران کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آپ کی قانونی بصیرت ،پیشہ وارانہ …
لائرزگروپ کی تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ وادی سون کےانتخابات میں تاریخی کامیابی،ملک عامر اعوان صدر،ملک وسیم احمد خان نائب صدر اور ملک خوش نصیب جوائنٹ سیکرٹری منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ وادی سون کے انتخابات میں لائرز گروپ نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی،ملک عامر اعوان صدر،ملک وسیم احمد خان نائب صدر اور ملک خوش نصیب جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔سابق جنرل سیکرٹری نوشہرہ بار کونسل ملک آصف اعوان نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب ممبران کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آپ کی قانونی بصیرت ،پیشہ وارانہ دیانت ،وکلاءبرادری کے مسائل کے ادراک اور بار کے لئے آپ کی بے لوث خدمت کا عملی اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نیا منتخب پینل اپنے عہدے کی قانونی و آئینی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی ،شفافیت اور قانون کی بالادستی کے اصولوں کے مطابق ادا کرے گا اور بار کو مزید مضبوط ،متحد اور فعال ادارہ بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ملک آصف اعوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نئے منتخب صدر ملک عامر اعوان،نائب صدر ملک وسیم احمد خان اور جوائنٹ سیکرٹری ملک خوش نصیب وکلاءکے حقوق ،انصاف کی سربلندی اور آئین کی پاسداری کے لئے باعث فخر ثابت ہوں گے۔








