لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔21نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ غیر نسلی وکم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں ،محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو ل کیلئے …

سیالکوٹ۔21نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ غیر نسلی وکم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں ،محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔اے دی لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات سے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے محکمہ کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

انہوں نے جانوروں کو وائرسز سے بچانے کیلئے بھی فوری اقدامات کا مشورہ دیا ہے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل، پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ اگر بیمار جانور کا گوشت یا دودھ انسان استعمال کرے تو جانور کی بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی خدشہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہےاور محکمہ نے اس ضمن میں فری ہیلپ لائن کا اجرا کررکھاہے لائیو سٹاک فارمرز کسی بھی قسم کی رہنمائی، مشاورت، معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام 5بجے تک فری ہیلپ لائن78685-78686 ۔0800پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں