اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ لاکھڑا پاور پلانٹ کے یونٹ ٹو سے صلاحیت رکھنے کے باوجود بجلی نہ پیدا کرنے کے معاملے کی انکوائری کی جائے گی اور یہ معاملہ نیب کو بھیجا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں رانا محمود الحسن کے سوال کے جواب میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ …
لاکھڑا پاور پلانٹ کے یونٹ ٹو سے صلاحیت رکھنے کے باوجود بجلی نہ پیدا کرنے کے معاملے کی انکوائری کی جائے گی، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا ایوان بالا میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ لاکھڑا پاور پلانٹ کے یونٹ ٹو سے صلاحیت رکھنے کے باوجود بجلی نہ پیدا کرنے کے معاملے کی انکوائری کی جائے گی اور یہ معاملہ نیب کو بھیجا جائے گا۔ منگل کو ایوان بالا میں رانا محمود الحسن کے سوال کے جواب میں مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ لاکھڑا پاور پلانٹ میں گزشتہ سال 20 جولائی کو آتشزدگی کے بعد یونٹ ٹو کی مرمت کر دی گئی، یہ آپریشن کے لئے تیار ہے لیکن اسے چلایا نہیں گیا جبکہ قوم ایک ایک یونٹ کو ترستی رہی ہے۔ ہم نے ہدایت کی ہے کہ اسے نہ چلنے دینے کے معاملے کی انکوائری کی جائے اور نیب کو بھی یہ معاملہ بھیجا جائے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ جو جواب ایوان میں فراہم کئے جاتے ہیں ان کے بارے میں جواب دینے والے وزیر کو اطمینان ہونا چاہئے۔ سینیٹر محسن عزیز اور مولا بخش چانڈیو کے سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم نے بتایا کہ لاکھڑا پاور پلانٹ کے حوالے سے ایوان کو مطمئن کیا جائے گا۔ قائد ایوان نے کہا کہ لاکھڑا پاور پلانٹ کو ہم دوبارہ آپریشنل کریں گے۔








