اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ملک بھر کے انتہائی متاثرہ خاندانوں کا ایک جامع ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے جن کی مشکلات دور کرنے کے لئے جلد گرانٹ جاری کی جائے گی ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں …
لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ملک بھر کے انتہائی متاثرہ خاندانوں کا ایک جامع ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے ،محمد عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ملک بھر کے انتہائی متاثرہ خاندانوں کا ایک جامع ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے جن کی مشکلات دور کرنے کے لئے جلد گرانٹ جاری کی جائے گی ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعداد وشمار 10اپریل تک مکمل کرلیے جائیں گے اور ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے ذریعہ معاشرہ کے انتہائی مستحق طبقات کو مالی مدد فراہم کی جائے گی اور ڈپٹی کمشنرز یا اسسٹنٹ کمیشنرز امداد کی تقسیم کے دوران فوکل پرسنز ہوں گے، مکمل لاک ڈاﺅن ہونے کے پیش نظر ہر رضا کار اپنے متعلقہ فوکل پرسن سے خصوصی کارڈ حاصل کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے کارکن حکومت سے کوئی پیسہ حاصل کئے بغیر رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیں گے ۔عثمان ڈار نے بتایا کہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر شعبوںکے افراد بھی ٹائیگر فورس میں بطور رضاکار شامل ہوئے ہیں ۔








