لاہور ،ناقص نمکو اور سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری بند، جرمانہ عائد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےلاہور کے علاقے شیخ کالونی میں کارروائی کے دوران ناقص نمکو، پاپڑ اور دیگر سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری کو بند کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ت

لاہور۔3جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نےلاہور کے علاقے شیخ کالونی میں کارروائی کے دوران ناقص نمکو، پاپڑ اور دیگر سنیکس تیار کرنے والی فیکٹری کو بند کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان کے مطابق فیکٹری میں گندے اور استعمال شدہ تیل میں ناقص خام مال سے سنیکس تیار کیے جا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا نے بتایا کہ معائنے کے دوران خام مال اور تیار شدہ سنیکس زمین پر بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے جبکہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے، ناقص معیار کے سنیکس کو دلکش پیکنگ کے ذریعے لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جعلسازی کے ہر حربے کو ناکام بنانے کے لیے ویجیلنس اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوڈ سیفٹی قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کو کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔