لاہور ، شیرنی کے حملے کے معاملے میں اہم پیش رفت،ہوئے11 غیر قانونی شیر ، ملزمان گرفتار

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):لاہور میں بچی پر شیرنی کے حملے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے11 غیر قانونی شیر برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ایس پی اقبال ٹائون کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران نواں کوٹ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر شیر رکھے گئے تھے۔ برآمد کیے گئے جانوروں میں5 شیرنیاں،3 …

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):لاہور میں بچی پر شیرنی کے حملے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے11 غیر قانونی شیر برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ایس پی اقبال ٹائون کی سربراہی میں کی جانے والی کارروائی کے دوران نواں کوٹ کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر شیر رکھے گئے تھے۔ برآمد کیے گئے جانوروں میں5 شیرنیاں،3 شیر اور3 شیر کے بچے شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ شیر چند ماہ قبل شیخوپورہ سے لاہور منتقل کیے گئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزمان کے پاس لاہور میں شیروں کو رکھنے کا کوئی قانونی لائسنس موجود نہیں تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تمام شیر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔