اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) لاہورسے لے کر شیخو پورہ تک موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی۔ بدھ کو موٹر وے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ شدید دھند کے باعث غیرضروری سفر سے گریز کریںاور سفر کے دوران گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اچانک …
لاہور تا شیخو پورہ موٹر وے پر دھند، حدِ نگاہ 50 میٹر رہ گئی، تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، ترجمان موٹر وے پولیس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) لاہورسے لے کر شیخو پورہ تک موٹر وے پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی۔ بدھ کو موٹر وے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ شدید دھند کے باعث غیرضروری سفر سے گریز کریںاور سفر کے دوران گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گرہیز کریں، ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر ” میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔








