لاہور رائیونڈ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

رائیونڈ لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

لاہور۔10جون (اے پی پی):رائیونڈ لاہور میں کینسر کیئر ہسپتال کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود درخت سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔