لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

لاہور۔26مئی (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا۔سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔جنرل پریڈ میں پولیس لائینز،ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ایس پی یو،لیڈیز پولیس،او سی یو،انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران …

لاہور۔26مئی (اے پی پی):لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا۔سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔جنرل پریڈ میں پولیس لائینز،ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ایس پی یو،لیڈیز پولیس،او سی یو،انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آوٹ بھی چیک کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا،جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،ہر سوموار کو صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن،اتحاد و بھائی چارے کی فضا قائم رکھنا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے،جنرل پریڈ سے افسران و اہلکاروں کی فٹنس برقرار رہے گی،پریڈ پولیس فورس کی تاریخ، ورثے اور روایت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید خبریں