لاہور قلندرز امریکی کرکٹ کے مستقبل کے ستارے تراشنے میں ہماری مدد کرے،امریکی ناظم الامور ناٹلی اے بیکر

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور ناٹلی اے بیکر نے لاہورقلندرز کے ایک دہائی پر محیط اثر و رسوخ کے جشن کیلئے یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب میں امریکی کرکٹ کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم وژن پیش کرتے ہوئے امریکن ڈریم کی تعبیر کے لیے ایک غیر معمولی معمار لاہور قلندرز کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے محض ایک ٹیم کی کامیابیوں کو نہیں سراہا …

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور ناٹلی اے بیکر نے لاہورقلندرز کے ایک دہائی پر محیط اثر و رسوخ کے جشن کیلئے یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب میں امریکی کرکٹ کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم وژن پیش کرتے ہوئے امریکن ڈریم کی تعبیر کے لیے ایک غیر معمولی معمار لاہور قلندرز کا انتخاب کیا ہے ۔

انہوں نے محض ایک ٹیم کی کامیابیوں کو نہیں سراہا بلکہ ایک بین البراعظمی اتحاد کی بنیاد رکھ دی۔ لاس اینجلس اولمپکس 2028، جہاں کرکٹ پہلی بار تاریخی طور پر شامل کی جا رہی ہے، اب امریکہ کی نظروں میں ہے اور واشنگٹن اپنے کھیلوں کے منظر نامے کو بدلنے کے لیے اس جادوئی فارمولے کی تلاش میں ہے جو ناٹلی بیکر کے بقول لاہور قلندرز کے پاس ڈیویلپمنٹ بلیو پرنٹ کی صورت میں موجود ہے۔

امریکی مشن اور قلندرز کا کردار امریکی سفیر کا پیغام دو ٹوک اور واضح تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ اور 2028 کے اولمپکس جیسے عظیم الشان عالمی مقابلوں کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، تو ایک مضبوط اور مسابقتی کرکٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لاہور قلندرز امریکہ میں کرکٹ کے مستقبل کے ستارے تراشنے میں ہماری مدد کرے۔