لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 29 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی جس میں سے9 پروڈکشن یونٹس بند، 20کو 4لاکھ 46ہزار کے جرمانے عائدکردئیے گئے جبکہ بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزا اورزائد المعیاداشیا تلف کی گئیں
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 9 پروڈکشن یونٹس بند، 20کو 4لاکھ 46ہزار کے جرمانے

مزید خبریں
لاہور۔1جولائی (اے پی پی):لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 29 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی جس میں سے9 پروڈکشن یونٹس بند، 20کو 4لاکھ 46ہزار کے جرمانے عائدکردئیے گئے جبکہ بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزا اورزائد المعیاداشیا تلف کی گئیں۔ 4 معروف بیکری یونٹس، سویاں یونٹ، قلفی فیکٹری، پکوان سنٹر، میٹ یونٹ اور ریسٹورنٹ بند کردیا، فنگس زدہ بدبودار فریزر، ٹوٹے فرش،آلودہ پانی کھڑا پایا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، استعمال شدہ آئل میں اشیا تیار کی جارہی تھی، انتہائی لازم خرید و آئل تبدیلی ریکارڈ عدم موجود پایا گی
تیار پراڈکٹ پر غیر منظورشدہ لیبل لگائے جارہے تھے، پروسیسنگ ایریا میں نسوار اور سگریٹ نوشی، غیر فلٹر شدہ پانی استعمال کیا جارہا تھا، فوڈ سٹوریج کے لیے گندے ٹوٹے اور زنگ آلود برتن استعمال کیے جارہے تھے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی سید موسیٰ رضا کے مطابق فوڈ ہائجین، کوالٹی، لازم ریکارڈ اور فوڈ ایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بنایا جا رہا ہے، اشیا خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔قوانین کے خلاف کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔








