اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) لاہور میں پولیو سے متاثرہ بچہ قطرے پلانے کی مہم کے دوران عمر بھر کی معذوری سے بچ گیا ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 ماہ کے بچے محمد احمد کو والدین نے لڑکھڑا کر چلتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر طبی معائنہ کرایا گیا جس میں پولیو وائرس کے معمولی اثرات موجود تھے۔ بجے کے والدین …
لاہور میں پولیو سے متاثرہ بچہ قطرے پلانے کی مہم کے دوران عمر بھر کی معذوری سے بچ گیا، وزارت صحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) لاہور میں پولیو سے متاثرہ بچہ قطرے پلانے کی مہم کے دوران عمر بھر کی معذوری سے بچ گیا ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور میں 10 ماہ کے بچے محمد احمد کو والدین نے لڑکھڑا کر چلتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر طبی معائنہ کرایا گیا جس میں پولیو وائرس کے معمولی اثرات موجود تھے۔ بجے کے والدین کا کہنا تھا کہ اسے باقاعدگی سے پولیوکے قطرے پلائے گئے تو بجے کے جسم سے پولیو وائرس کے خطرات ختم ہوگئے اور بچہ عمربھر کی معذوری سے محفوظ ہوگیا۔ اس پر بچے کے والدین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کےلئے ہر مہم کے دوران اپنے بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔








