لاہور پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 2 ہزار 522 آپریشنز کئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی، جبکہ کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 509 مشتبہ افراد اور 266 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا …
لاہور پولیس کے سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری

مزید خبریں
لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 2 ہزار 522 آپریشنز کئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گھروں اور 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی، جبکہ کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 509 مشتبہ افراد اور 266 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 226 جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 102 مقدمات درج کئے گئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے قانون شکن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے فیلڈ میں ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لئے کومبنگ آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔








